بدر بن عبد اللہ مزنی
Appearance
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بدر بن عبد اللہ مزنی ایک صحابی رسول ہیں۔
- بدر بن عبد اللہ مزنی سے بکر بن عبداللہ مزنی نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ میں ایک پیشہ ور شخص ہوں میرے مال میں ترقی نہیں ہوتی تو رسول اللہ نے فرمایاکہ اے بدر بن عبد اللہ صبح کو تم یہ کہہ لیا کرو
- بسم اللہ علی نفسی بسم اللہ علی اہلی و مالی اللہم رضنی بما قضیت لی و عافنی فیما ابقیت حتی لا احب تعجیل ما اخرت ولا تاخیر ما عجلت
- (ترجمہ۔ میں اپنی جان پر اور اپنے گھر والوں پر اور اپنے مال پر بسم اللہ پڑھتا ہوں اسے اللہ جو کچھ تو میرے لیے مقدر کیا ہے اس پر مجھے راضی کر دے اور جو کچھ تو میرے پاس باقی رکھے اس میں مجھے عافیت دے تاکہ جو کچھ تو دیر میں دینے والا جو اس کی میں جلدی نہ کروں اور جو کچھ تو جلد دنے والا ہے میں اس کی تاخیر نہ چاہوں) چنانچہ ان الفاظ کو کہہ لیے کرتا تھا اللہ میرے مال میں برکت دی اور میرا قرض ادا کرا دیا اور مجھے اور میرے گھر والوںکو مالدار کر دیا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير جلد اول صفحہ 257 المیزان پبلیکیشنز لاہور