عاصم بن عدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عاصم بن عدی
معلومات شخصیت
عملی زندگی
پیشہ محدث   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عاصم بن عدی

نام و نسب[ترمیم]

عاصم نام،ابو عمرو کنیت ،قبیلہ قضاعہ کے خاندان بلی سے ہیں،نسب نامہ یہ ہے،عاصم بن عدی بن الجدّ بن العجلان بن حارثہ بن ضبیعہ بن حرام بن جعل بن عمرو بن ودم بن ذبیان بن ہمیم بن ذہل بن بلی البلوی قبیلۂ عجلان کے سردار اور معن بن عدی کے بھائی تھے۔

اسلام[ترمیم]

ہجرت کے بعد مسلمان ہوئے۔

غزوات[ترمیم]

بدر کی شرکت کے لیے آنحضرتﷺ کے ساتھ چلے مسجد ضرار تک پہنچے تھے کہ منافقین کے متعلق آنحضرتﷺ کو خبر ملی تو آپ نے ان کو قباء اورعوالی کا امیر بنا کر واپس کیا اور بدر ین کے ساتھ غنیمت میں ان کا بھی حصہ لگایا۔ احد ،خندق اورتمام غزوات میں شرکت کی۔ عویمر عجلانی جن کے متعلق آیت لعان نازل ہوئی تھی، ان کی بابت آنحضرتﷺ سے انہی نے سوال کیا تھا،یہ غالباً سنہ کا واقعہ ہے۔

وفات[ترمیم]

45ھ (امیر معاویہ کے زمانۂ خلافت) میں انتقال کیا، اس وقت ان کا سن115 اور 120سال کے درمیان تھا، گھر کے لوگوں نے نوحہ کرنا چاہاتو منع کر دیا۔

اولاد[ترمیم]

ابو البداح اور سہلہ دو اولاد یاد گار چھوڑیں،سہلہ عبد الرحمن بن عوف کو کہ قبیلہ بنو زہرہ کے ممتاز بزرگ اورعشرہ مبشرہ میں شامل تھے منسوب تھیں ۔ [1]

حلیہ[ترمیم]

حلیہ مفصل معلوم نہیں، طبری میں ہے کہ کوتاہ قد تھے۔

فضل وکمال[ترمیم]

آنحضرتﷺ سے 6 حدیثیں روایت کیں، سہل بن سعد، شعبی اورصاحبزادے ابو البداح راویوں میں ہیں

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (طبقات ابن سعد،جلد3،قسم1،صفحہ:90)