مندرجات کا رخ کریں

محجن بن اورع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حضرت محجن ؓبن اورع
معلومات شخصیت

حضرت محجن ؓبن اورع صحابی رسول تھے۔محجن ؓ کو تیر اندازی سے خاص شغف تھا۔

نام ونسب

[ترمیم]

محجن نام، باپ کا نام ادرع تھا، نسلاً اسحم بن افصی بن حارثہ بن عمرو بن عامر کی اور سے تعلق رکھتے تھے۔

اسلام

[ترمیم]

دعوتِ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں مشرف باسلام ہوئے۔

تیر اندازی

[ترمیم]

محجن کو تیر اندازی سے خاص شغف تھا،ایک مرتبہ وہ قبیلہ کے ساتھ تیر اندازی کی مشق کر رہے تھے،آنحضرتﷺ ادھر سے گذرے،آپ سپاہیانہ کھیلوں کو بہت پسند فرماتے تھے، اس لیے خود بھی تیر اندازی میں شریک ہو گئے اور فرمایا بنی اسمعیل تیر اندازی کرو تمھارا باپ (حضرت اسمعیٰلؑ) بھی تیر انداز تھا، میں فلاں کے ساتھ ہوں (بخاری کتاب الجہاد) ابن سعد کی روایت ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میں ابن ادرع کے ساتھ ہوں۔ [1]

عراق کا قیام

[ترمیم]

عراق کی فتوحات کے بعد جب بصرہ آبادہوا،تومدینہ چھوڑ کر یہان کی سکونت اختیار کرلیاور مسجد بصرہ کی بنیاد ڈالی۔

مدینہ کی مراجعت اوروفات

[ترمیم]

کچھ دنوں کے بعد دیار حبیب کی کشش نے پھر مدینہ بلالیا اور یہیں امیر معاویہ کے زمانہ میں وفات پائی۔ [2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. (اسد الغابہ:4/305)
  2. (ابن سعد،4،ق2:46)