ابو فکیہہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ابو فکیہ سے رجوع مکرر)
ابو فکیہہ
معلومات شخصیت

صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔جن کا اصل نام یسار اور کنیت ابو فکیہہ تھی۔ قبیلہ ازد سے تعلق تھا۔ صفوان بن امیہ کے غلام تھے۔اصحاب صفہ میں شمار ہوتا ہے [1]

قبولِ اسلام[ترمیم]

دعوتِ اسلام کی صدائے کفر شکن مکہ میں نئی نئی بلند ہوئی تھی کہ آپ مسلمان ہو گئے۔

ظلم و ستم[ترمیم]

حضرت بلال ابن رباح رضی اللہ عنہ اور حضرت صہیب رضی اللہ عنہ کی طرح ان پر بھی شدید مظالم کیے گئے۔ آتش خیز دوپہر میں ان کو تپتی ہوئی ریت پر منہ کے بل لٹا کر ایک بھاری پتھر رکھ دیا جاتا کہ جنبش نہ کر سکیں یہاں تک کہ آپ ان مظالم کی تاب نہ لا کر بیہوش ہو جاتے۔

غلامی سے آزادی[ترمیم]

ایک بار آپ کے مالک صفوان بن امیہ نے پاؤں میں بیڑیاں ڈال کر ان کو جلتی ہوئی ریت پر ڈال دیا اور گلا گھونٹنے لگا کہ اتنے میں ان کا بھائی ابی بن خلف ادھر سے گذرا اور کہنے لگا اور مارو، چنانچہ صفوان بن امیہ برابر مارتے رہے یہاں تک کہ ان کو بے جان سمجھ کر چھوڑ دیا۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ادھر سے گذرے، ابو فکیہہ کو اس حال میں دیکھ کر جی بھر آیا۔ صفوان بن امیہ سے فوراً خرید کر فی سبیل اللہ آزاد کر دیا۔[2]

ہجرت و وفات[ترمیم]

آزادی کے بعد ہجرت ثانیہ کے موقع پر حبشہ چلے گئے۔ سخت ترین مصائب و آلام کرنے کی وجہ سے اعضاء میں اضمحلال پیدا ہو گیا تھا اس لیے زیادہ دنوں تک زندہ نہ رہ سکے اور غزوہ بدر سے پہلے ہی وفات پا گئے۔ [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. حلیۃ الا ولیاء ج 3 ص 24
  2. (اسد الغابہ:5/)
  3. (ابن سعد،جلد4،ق اول،:91)