سواد بن غزیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سواد بن غزیہ
معلومات شخصیت

سواد بن غزیہ غزوہ بدر میں شریک قبیلہ خزرج کے حلیف انصارصحابی ہیں۔
ان کا نسب سواد بن غزيہ بن وهب بن بلی بن عمرو بن الحاف بن قضاعةہے غزوہ بدر اور اس کے بعد تمام غزوات میں شریک رہے انھوں نے ہی خالد بن ہشام مخزومی کو قیدی بنایا تھا یہ رسول اللہ کی طرف سے خیبر کے عامل تھے۔یہ آپ کے پاس ایک صاع کھجور اچھی دو صاع کے بدلے خرید کر لائے تھے وہی سواد بن غزیہ تھے یہ رسول اللہ بدر والے دن جب صفوں کو برابر کر رہے تھے اور آپ کے ہاتھ میں چھڑی تھی جس سے آپ صف برابر کرا رہے تھے آپ کا گذر سواد بن غزیہ بنی عدی بن نجار کے حلیف کے پاس سے ہوا یہ صف سے آگے بڑھے ہوئے تھے آپ نے ان کی پیٹھ پر چھڑی ماری اور فرمایا کہ اے سواد برابرہو جاؤ سواد نے کہا یا رسول اللہ آپ نے مجھ کو درد پہنچایا اور کیونکہ آپ کو خدا نے حق کے ساتھ مبعوث کیا لہذا مجھے بدلہ دیجئے آپ نے اپنا شکم مبارک کھول دیا اور فرمایا کہ بدلہ لے لو وہ آپ کی گردن سے لپٹ گئے اور آپ کے شکم مبارک کا بوسہ دیا آپ نے پوچھا ہے سواد تم نے ایسا کیوں کیا انھوں نے جواب دیا یا رسول اللہ جو مرحلہ در پیش ہے اس کو آپ جانتے ہیں اور میں قتل سے بے خوف نہیں ہوں ہوں اس وجہ سے میں دوست رکھتا تھا کہ میری آخری ملاقات آپ کے ساتھ ہو اور میرا بدن آپ کے بدن سے چھوا ہو رسول اللہ نے ان کو دعائے خیر دی [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد4صفحہ 1008 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور