عقبہ بن عثمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عقبہ بن عثمان
معلومات شخصیت

ابو عقیل بلوی غزوہ بدر میں شریک قبیلہ اوس کے انصارصحابی ہیں۔
ان کا نسب عبد الرحمن بن عبد اللہ البلوي ثم الأنصاري الأوسي۔ یہ لوگ بني جحجبى بن ثعلبة بن عمرو بن عوف کے حليف تھے جاہلیت میں ان کا نام عبد العزی تھا رسول اللہ نے ان کا نام عبد الرحمن عدو الأوثان (بتوں کا دشمن) رکھا یہ انصار کے قبیلہ اوس سے غزوہ بدر میں شریک ہوئے یہ وہی صاحب ہیں جو جنگ یمامہ میں شہید ہوئے [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد10صفحہ 584 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور


عقبہ بن عثمان
معلومات شخصیت

ابو عقیل بلوی غزوہ بدر میں شریک کے انصارصحابی ہیں۔
ان کا نسب عثمان بن خلدہ بن مخلد بن عامر بن زریق انصاری زرقی ہیں یہ اوران کے بھائی سعد بن عثمان غزوۂ بدرمیں شریک تھے ہم کوابوجعفربن سمین نے اپنی سند کویونس بن بکیرتک پہنچاکرانھوں نے ابن اسحاق سے نقل کرکے ان لوگوں کے نام کی خبردی جوغزوۂ بدرمیں موجودتھے خبردے کرکہا کہ بنی زریق بن عامرسے پھربنی مخلد بن عامربن زریق سے اورابوعبادہ اوروہ سعد بن عثمان بن خلدہ بن مخلد اوران کے بھائی عقبہ بن عثمان تھے ابن اسحاق نے کہاغزوۂ احد کے واقعہ میں سے عقبہ بن عثمان اورسعدبن عثمان یہ انصارسے دوشخص بھاگے اوراعوض کے مقابل ایک پہاڑپرپہنچے اوروہاں تین روز تک ٹھہرے رہے۔پھروہاں سے واپس ہوکر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے پھرانھوں نے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم لوگ اس لڑائی سے چلے گئے وسعت پاکر۔ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ حصہ ششم صفحہ 569 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور