صفوان بن بیضاء
صفوان بن بیضاء | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | سریہ عبد اللہ بن جحش ، غزوۂ بدر |
درستی - ترمیم |
صفوان بن بیضاء رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شہید ہونے والے مہاجر صحابی رسول ہیں۔
نام و نسب
[ترمیم]صفوان نام، ابوعمرو کنیت، نسب نامہ یہ ہے، صفوان بن وہب بن ربیعہ ابن ہلال بن مالک بن ضبہ بن حارث بن فہر مفہری، صفوان،سہل اورسہیل کے بھائی تھے۔
اسلام و ہجرت
[ترمیم]سہل ارض مکہ میں مشرف باسلام ہوئے اور اذن ہجرت کے بعد مدینہ آئے اور کلثوم بن ہدم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یہاں اترے، آنحضرت ﷺ نے ان میں اور رافع بن المعلى رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں مواخات کرادی۔[1]
غزوات
[ترمیم]ہجرت کے بعد سب سے اول عبد اللہ بن جحش کے ساتھ ایک سریہ میں شریک ہوئے، پھر بدر عظمیٰ میں شرکت کا شرف حاصل کیا،محمد بن اسحٰق کی روایت کی رو سے اسی غزوہ میں طعیمہ ابن عدی کے ہاتھ سے شہید ہوئے۔[2]لیکن ایک دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں طاعون عمواس میں وفات پائی اور بعض روایتوں سے 38ھ میں وفات کا پتہ چلتا ہے۔ [3]